کانگریس کی’بھارت بچاﺅ‘ ریلی آج، گرتی معیشت اور شہریت بل ہوں گے مدے

نئی دہلی،14،دسمبر:آج دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی 'بھارت بچاﺅ' ریلی ہونے جا رہی ہے جس کے سب سے اہم مدے ملک کی خراب معیشت اور شہریت ترمیمی بل ہوں گے۔ دہلی کانگریس نے اس ریلی کے لئے زبردست تیاریاں کی ہوئی ہیں اور پوری دہلی کو کانگریس کے پوسٹروں اور جھنڈوں سے پاٹ دیا ہے۔
دہلی اور ملک کے کئی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ کانگریس کی بھارت بچاﺅریلی میں شرکت کرنے کے لئے دہلی کے رام لیلا میدان کی جانب گامزن ہیں۔ اس ریلی کا مرکزی مدا حال ہی میں پارلیمنٹ سے منظور ہوا شہریت ترمیمی بل ہے لیکن ملک کی گرتی معیشت اور بڑھتی بے روزگاری بھی اہم مدے رہیں گے۔ ریلی کے لئےتمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور دوپہر کانگریس کے بڑے رہنما جن میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ، جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی وغیرہ شامل ہیں وہ رام لیلا میدان پہنچ جائیں گے۔
اس ریلی کے لئے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں اور رام لیلامیدان کو جانے والے راستوں پر سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے بڑے بڑے کٹ ا?و?ٹ لگائے گئے ہیں۔ دہلی کانگریس کے تمام سینئر رہنما کئی دن سے اس ریلی کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا کی قیادت میں ہونے والی تیاریوں میں دہلی کے کیمپین کمیٹی کے چئیرمین کیرتی ا?زاد نے بھی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔