رام لیلا میدان سے راہل گاندھی کی للکار مرجاﺅنگا معافی نہیں مانگوگا

نئی دہلی، 14 دسمبر:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سنیچر کو مودی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا. معیشت، بے روزگاری، قانون سمیت تمام مسائل کو لے کر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھ لیا.دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد کانگریس کی بھارت بچاو ریلی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے موجود کارکنوں کو ببر شیر اور شےر کہہ کر خطاب کیا. انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کارکن کسی سے نہیں ڈرتا.
راہل گاندھی نے کہا کہ میرا نام راہل ساورکر نہیں راہل گاندھی ہے. انہوں نے اپنے ریپ ان انڈیا والے بیان پر کہا کہ حقیقت کے لئے کبھی معافی نہیں ماگوگا. میں مر جاو ¿ں گا لیکن معافی نہیں مانگوگا. راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔