مہاراشٹر: بی جے پی کے تکبر کی وجہ سے یہ حالات بنے، شیوسینا ذمہ دار نہیں... سنجے راوت

ممبئی ،11،نومبر(ایجنسی)مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا کی درمیان تلخی بڑھتی ہی جا رہی ہے، شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے پریس کانفرنس کر بی جے پی پر حملہ بولا ہے اور بی جے پی کو گھمنڈی بتایا ہے۔سنجے راوت نے کہا، ”بی جے پی شیوسینا پر الزام نہیں لگا سکتی، پہلے ہی 50-50 کے فارمولے پر حکومت بنانے کا اعلان ہوا تھا، مہاراشٹر میں بنے حالات کو لے کر ہم ذمہ دار نہیں، بی جے پی سے رشتہ اب رسمی رہ گئے ہیں“۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو ادھو ٹھاکرے پر بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔سنجے راوت نے کہا، ”گورنر کوشیاری نے شیوسینا کو 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے اور بی جے پی اپوزیشن میں بیٹھنے کے لئے تیار ہے، لیکن حکومت بنانے کو تیار نہیں ہے، میں بی جے پی کے اس تکبر کو مہاراشٹر کے عوام کی توہین مانتا ہوں، گورنر نے ہم سے پوچھا کہ کیا ہم حکومت بنا سکتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ہمیں اور وقت ملتا تو اچھا رہتا لیکن حکومت بنانے کے عمل کی طرف ہم چل چکے ہیں“۔مودی کابینہ سے شیوسینا کے رہنما اروند ساونت کے استعفیٰ پر این سی پی صدر شرد پوار نے کہا کہ میں کسی کے استعفیٰ کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہوں گا، آج این سی پی اور کانگریس کے درمیان بات چیت ہو گی، جو بھی فیصلہ ہوگا وہ کانگریس سے بات چیت کے بعد ہی لیا جائے گا۔اس سے پہلے مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرکانت پاٹل اور دیویندر فڑنویس اتوار کی شام گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملنے گورنر ہاو ¿س پہنچے تھے، گورنر سے ملنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے چندرکانت پاٹل نے کہا تھا، ”اکیلے بی جے پی حکومت نہیں بنائے گی، ہم نے گورنر کو بتا دیا ہے“۔