چلتی ٹرین میں مسافروں کے ساتھ ہوئی چوری کی واردات

اُجین: مختلف شہروں سے صبح اُجین ریلوے اسٹیشن پہنچے ٹرینوں کے نصف درجن مسافر چوری کی شکایت درج کرانے جی آر پی تھانے پہنچے ۔شکایت کرنے والوں نے بتایا کہ کہ شرپسندوں نے سلیپر ، جنرل اور اے سی کوچوں میں چوری کی وارداتوں کو انجام دیا ۔ صورتحال یہ تھی کہ آنسو اس وقت نکلے جب ایک خاتون مسافر نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ان کے پاس خرچ کرنے کے لئے پیسہ بھی نہیں بچا ہے۔شیوتا بھاٹیہ شوہر امت کمار ساکن کرناٹک اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ویر بھومی ایکسپریس کے فرسٹ کلاس اے سی کوچ میں نیمچ سے اُجین کیلئے سفر کر رہی تھیں ۔ رتلام سے ٹرین چلانے کے بعد ، نامعلوم شرپسند نے کوچ میں گھس کر ان کے سرہانے رکھے پرس کو چوری کرلیا ، جس میں سونے کے زیورات ، ہاتھ گھڑی ، اے ٹی ایم ، موبائل اور نقدی تھی ۔ شویتا بھاٹیہ نے بتایا کہ وہ ٹرین سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اُجین درشن کیلئے آرہی تھیں۔ نقد رقم کے علاوہ اے ٹی ایم بھی پرس میں رکھے تھے جو چوروں نے چوری کرلئے ۔اب اُجین میں ، کس سے مدد ما نگیں گے ۔ شیویتا کے مطابق ، ان کے شوہر پی ڈبلیو ڈی انجینئر ہیں ۔ اسی طرح انیتا شوہر پرشانت گروور اپنے شوہر کے ساتھ تھانے پہنچیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نرمدا ایکسپریس کے کوچ ایس ۔7 میں اندور کیلئے سفر کر رہی تھیں ۔ انہیں اندور سے ایک پرواز سے گوا جانا تھا۔ بھوپال سے ٹرین چلنے کے بعد ایک نامعلوم شرپسند نے ان کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری کرلیا ۔انیتا گروور نے بتایا کہ نرمدا ایکسپریس کے دیگر کوچوں میں چوری کے تقریباً ایک درجن واقعات ہوئے ہیں۔ اسی طرح دیگر متاثرین نے چوری کی رپورٹ درج کرائی