لندن، 16 نومبر (اسپوتنک) برطانیہ میں گریٹر مانچسٹر کے علاقے کے شہر بولٹن میں شدید آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیوں اور دو ہیلی کاپٹروں کو لگایا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ طالب علموں کی چھ منزلہ عمارت میں لگی ہے ۔مانچسٹر کے ریلیف اور ریسکیو سروس نے ہفتہ کی صبح کہا کہ جمعہ کو رات آٹھ بج کر 29 منٹ پر بولٹن کے بریڈشاگیٹ میں واقع ایک چھ منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیاں اور دو ہیلی کاپٹر واقعہ کے مقام پر موجود ہے اور فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محکمہ فائر بریگیڈ نے مقامی باشندوں سے اپنے گھروں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو بند رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ادھر، محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اس علاقے میں کئی سڑکوں کو آگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے ۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
مانچسٹر میں شدید آتشزدگی ، فائر فائٹرمحکمہ آگ پر قابوپانے کیلئے مصروف