اُجین: اندور دیواس چیپٹر کے طالب علموں کیلئے 14 نومبرکو یوم ِاطفال پر 'اعزازیہ تقریب' کا انعقاد ہوا ۔اس موقع پر بہترین نتائج آنے پر اُجین کے طالب علموں کو اعزاز سے نوازا گیا ۔چیئرمین سی ایم اے انیرودھ گپتا نے بتایا کہ اس دفع اندور دیواس چیپٹر کے طالب علموں کے شاندار نتائج رہے ۔اس میں 2 طالب علموں کی آل انڈیا رینک آئی۔ اس میں13 واں مقام نپن مہیشوری اور 17 واں مقام شروتی سنگی نے حاصل کیا ۔اس دفع سی ایم اے فا ¶نڈیشن میں 73.33 فیصد،سی ایم اے انٹرمیڈیٹ میں 28.46 فیصد اورسی ا یم اے فائنل میں 20.75 فیصد نتیجہ رہا جو کہ انسٹی ٹیوٹ کے لئے فخر کا باعث رہا۔ اسی کے مد نظر طالب علموں کیلئے اعزازیہ تقریب منعقد ہوئی۔اس میں فا ¶نڈیشن، انٹرمیڈیٹ اور فائنل سے پہلے 3ہائی ٹےسٹ اسکورر کو مومنٹو اورسپاس نماہ پیش کر اعزاز سے نوازا گیا ۔اس موقع پر کامیاب 61 طالب علموں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اعزازیہ تقریب میں مہمان خصوصی کمشنر آف انکم ٹیکس شرن منتری وغیرہ نے پروگرام میں شرکت کر طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
طالب علموں کیلئے اعزازیہ تقریب ہوئی منعقد