اُجین کے طفل تعلیم مراکز آئی ایس او سے ہوئے تصدیق شدہ

اُجین:کلکٹرجناب ششانک مشرا کی رہنمائی میں ، 28 اگست کو ضلع اُجین کے چھ ترقیاتی بلاکس میں چھ بچوں کے تعلیمی مراکز کا افتتاح کیا گیاتھا ۔اس میں ترانہ کے ڈھابلاہردو ، گھٹیا کے جیتھل، کھا چرود کے آکیاجاگیر ،بڑھ نگر -2 کے انگوریہ 5 ، مہد پور اُجین کے وارڈ نمبر6 کے آنگن واڑی مراکز اور اُجین شہر -3 کے نگرکوٹ وارڈ 16کے نام شامل ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ ان بچوں کے تعلیمی مراکز کو اچھی طرح سے آراستہ اور پرکشش بنایا گیا ہے جیسے دیوار پر کارٹون بنانا ، لکھنا ، بچوں کے بیٹھنے کے لئے کرسیاں ، یونیفارم ، اسکول کے بیگ ، کتابیں ، تفریح کے لئے کھلونے وغیرہ۔ اس کی مدد سے یہ مراکز بچوں کے لئے پرکشش بن سکے ۔ ان بچوں کے تعلیمی مراکز کو گذشتہ 2 نومبر کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ 9001:2015 کی سند ملی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی ضلع کے 11 آنگن واڑی مراکز کو پروجیکٹ اُجین دیہی علاقوںسے آئی ایس او سند مل چکی ہے۔ یہ مراکز بالترتیب لال پور ، متانہ ، پالکھندا 1 ، پالکھندا 2 ، کچناریا ، کروہن ، ہرسودن 1 ، پپلیاراگھو ، پنتھ پلائی ، ہاسم پورہ اور لکھوڈا کے نام شامل ہیں۔ ابھی تک ضلع میں کل 17 آنگن واڑی مراکز کو آئی ایس او کی سند مل چکی ہے۔