شادی تقریب میں چلی گولی 

اُجین: بیٹے کی شادی کی تقریب کے دوران خوشی میں کی گئی فائرننگ ماتم کا سبب بن گئی۔فائرنگ میں دولہے کے والد کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح گا ¶ں
 جگوٹی میں پیش آیا۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات لئے ہیں ، معاملے کی تفتیش جاری ہے ۔حاصل معلومات کے مطابق ضلع اُجین کے گا ¶ں جگوٹی میں بدھ کو صبح شادی کی تقریب میں خوشی ایک لمحے میں ماتم میں بدل گئی۔ یہاں وکرم ولد سیوارام آنجنا ،عمر 47سالہ ،کے بیٹے رنجیت سنگھ کی شادی کی تقریب تھی ۔ پورا خاندان ماتا پوجن پروگرام میں شامل تھا۔ جلوس گھر سے 100 میٹر دور موری پھنٹا پر پہنچا ، اس دوران کسی نے خوشی میں فائرنگ کی اس کی گولی لڑکے کے والدوکرم آنجنا کو جا لگی ۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ماتا پوجن کے جلوس کے دوران دو شخص بندوق لئے ہوئے اس میں شریک تھے۔ کس کی بندوق سے گولی چلی ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ، کیس میں گواہوں کے بیانات لئے گئے ہیں ۔ اب پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اس کا پتہ چل پائے گا کہ کتنی گولیاں لگنے سے وکرم آنجناکی مو ت ہوئی ۔ اس بات کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ خود کی بندوق کی گولی چلی یا کسی اور شخص نے چلائی تھی۔ راگھوی پولیس تھانہ انچارج جناب شنکرسنگھ چوہان نے بتایا کہ وکرم آنجنا کے بیٹے رنجیت سنگھ کے ماتا پوجن کی تقریب تھی ۔ ماتا پوجن کا جلوس گاﺅں میں نکلا۔ دریں اثنا ، صبح دس بجے کے قریب خوشی میں چلائی گئی گولی سے وکرم کی موت ہوگئی۔ موقع سے خالی بندوق کے کھوکھے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کیس کی تحقیقات میں سر گرم عمل ہے۔