اُجین:ملک کے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 130 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری اورپرائیوٹ اسکولوں میں مختلف پروگرام منعقد ہوئے۔ وہیں کوٹھی روڈ واقع پار ک میں لگی پنڈت نہرو کے مجسمہ پر لیڈران اور سماجی کارکنان نے گل ہائے عقیدت پیش کی ۔اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ نے طالب علموں کے سامنے بروقت اسکول آنے کی حلف لی۔سرکاری اسکولوں میں اساتذہ نے حلف لی کہ اسکول وقت پر آئیں گے ، کورس مکمل کرائیں گے اور سرکاری کاموں میں مصروف رہیں گے۔ ضلع سطح پر محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے اس کی مانیٹرنگ بھی کروائی۔ اساتذہ کی جانب سے اسکول میں دعا کے بعد حلف کے بارے میں طلباءمیں تجسس بھی دکھا۔یوم اطفال کے موقع پر سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں بھی مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ، کچھ اسکول ڈائریکٹرز بچوں کو پکنک کے لئے پارک میں لے گئے ۔ شہر کانگریس صدر اور دیگر لیڈران نے پنڈت جواہر لال نہرو کے مجسمہ پر گل ہائے عقیدت پیش کر ان کی قربانیوں کو یاد کیا اوران کے بتائے ہو ئے راستے پر چلنے کا عہد کیا ۔
یوم ِاطفال پر اساتذ ہ نے بر وقت اسکول آنے کی لی حلف