اُجین:صوبائی حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے ' آپ کی سرکار ، آپ کے دوار ' کے تحت صوبہ کے مختلف اضلاع میں لوگوں کے مسائل کی سماعت کلکٹر کی جانب سے کی جا رہی ہے ۔ اسی زمرے میں مہد پور اسمبلی حلقہ کی گرام پنچایت ، کھیڑا کھجوریہ کے منڈی احاطے میں خصوصی گرام سبھا کا انعقادہوا ۔ کلکٹر جناب ششانک مشرا نے گاﺅں کے مسائل کو صبرکے ساتھ سن کر زیادہ تر درخواست دہندگان کے مسائل کو موقع پر ہی حل کیا اور دیگر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو طے مدت میں حل کرنے کی ہدایت دی۔ علاقائی ایم ایل اے جناب بہادر سنگھ چوہان نے اس موقع پر کہا کہ ضلع انتظامیہ کی مدد سے علاقے کے عوام کے مسائل کا حل ہونا چاہئے ، تبھی اس طرح کا پروگرام بامقصد ہوگا۔ انہوں نے علاقائی مسائل سے بھی آگاہ کیا اور ضلع انتظامیہ کے افسران سے درخواست کی کہ کسانوں کو کھاد کا مسئلہ درپیش نہ آنے دیں ، وقت پر کسانوں کو کھاد دستیاب ہو۔اس موقع پر جناب کمل پٹیل نے اپنے خیالات کا اظہاراکرتے ہوئے کہا کہ گا ¶ں والوں کو حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے منصوبوں کی معلومات دے کر اب تک کئے گئے کا موں کے بارے میں بھی معلومات دی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ جناب کمل ناتھ نے جو وعدے عوام سے کئے تھے ان میں سے زیادہ تر وعدوں کو پورا کر دیا ہے اور مستقبل میں باقی وعدوں کو بھی پورا کر لیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا ، یہ کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کاشتکار وں کے بھی قرضے معاف ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کنیادان منصوبہ ، پنشن ا سکیم وغیرہ میں اضافہ کیا گیا ہے ، جن کا وعدہ حکومت نے کیا اس کو پورا کیا ہے۔ جناب دنیش چندر بوس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ہے۔ ان کے نئے اقدام پر ، ' آپ کی سرکار ، آپ کے دوار ' پروگرام کے تحت دیہی علاقو ں میں خصوصی گرام سبھا ¶ں کا انعقاد کیا جارہا ہے ، اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران آکر ان مسائل کو حل کررہے ہیں ۔ ضلع کے سربراہ کلکٹر جناب ششانک مشرا خود پروگراموں میں پہنچ کر عوام کے مسائل کو موقع پر سن کر ان کے مسائل کو موقع پر ہی حل کر رہے ہیں ۔ا س کے علاوہ متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کیلئے ضروری ہدایات دے رہے ہیں ۔انہوں نے علاقہ کی عوام سے کہا کہ ہم سب مل کر علاقے میں پانی کو اسٹور کرنے پر کام کریں گے۔کلکٹر جناب مشرا نے عوامی نمائندوں کی موجودگی میں اسٹیج پر بلا کر باری - باری لوگوں کے مسائل کوحل کیا ۔جن درخواستوں کو موقع پر حل کیا گیا ان میں 10 گرام پنچایتوںکی تقریباً 80 درخواست دہندگان کے مسائل صبر کے ساتھ سنے اور بیشتر مسائل کو موقع پر ہی حل کیا۔اس موقع پر علاقائی ممبر اسمبلی جناب بہادر سنگھ چوہان ، جناب کمل پٹیل ،جناب دنےش چندر بوس ،جناب ہیرالال ،جناب وکرم سنگھ ، جناب اونکار سنگھ جھالا ،جناب انل ، سرپنچ محترمہ سمن بائی ، ضلع پنچایت سی ای او جناب نیلیش پاریکھ ، مہد پور ایس ڈی ایم جناب ابھیلاش مشرا ، عوامی نمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں لو گ موجود رہے ۔
آپ کی سرکار ، آپ کے دوار ' کے تحت خصوصی گرام سبھا کا ہوا انعقاد