موتیہاری، 16 نومبر (یواین آئی) بہار میں ضلع مشرقی چمپارن کے سگولی تھانہ علاقہ میں آج صبح کھانا بنانے کے دوران رسوئی گیس سلنڈر کے پھٹنے سے چار افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی طرف سگولی ریلوے گمٹ ¸ کے قریب اسکول کے بچوں کے لئے مڈ ڈے میل بنایا جا رہا تھا کی تب ہی اچانک رسوئی گیس سلنڈر میں رسا ¶ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس کے بعد سلنڈر دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید کا تھا کہ مرنے والوں کی لاشوں کے چیتھڑے اڑگئے ۔ حادثہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ہے ۔مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں کی جا سکی ہے ۔ پولیس ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے ۔
مشرقی چمپارن میں سلنڈر پھٹنے سے چارافراد ہلاک، تین شدید زخمی