ممبئی ،11،نومبر(ایجنسی)مہاراشٹر میں ایک طرف سیاسی ہلچل بڑھی ہوئی ہے اور دوسری طرف ابھی تک یہ صاف نہیں ہو سکا ہے کہ شیوسینا اور این سی پی مل کر حکومت سازی کریں گے تو اس میں کانگریس کا کردار کیا ہوگا۔ تقریباً ایک گھنٹے چلنے کے بعد شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کی میٹنگ بھی ختم ہو گئی ہے لیکن حکومت سازی سے متعلق تجسّس ہنوز برقرار ہے۔ این سی پی سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ کانگریس کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی اپنا نظریہ میڈیا کے سامنے پیش کریں گے کیونکہ اس نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کر کے ہی الیکشن لڑا ہے۔
اہم خبر: گھنٹے بھر چلی پوار-ادھو کی میٹنگ ختم، تجسّس برقرار