ایم ایل اے چودھری کے پی کالج کے جن بھاگیداری صدر ہوئے منتخب 

دیواس: طویل مدت سے خالی پڑے جن بھاگیداری کمیٹی کے صدر وں کے ناموں کا اعلان وزیر تعلیم جناب جیتو پٹواری نے گذشتہ ماہ میںکیا تھا ۔ا س کے تحت دیواس کے کے پی کالج آف دیواس کانام بھی شامل ہے۔اس کے صدر کی ذمہ داری ہاٹ پپلیا ایم ایل اے منوج چودھری کو سونپی گئی ۔ سابق ضلع پنچایت صدر نارائن سنگھ چودھری کے بیٹے ، جو خود برسوں سے ضلع میں عوامی مسائل کی سماعت کیلئے مشہور ہوگئے تھے کہ لوگ خود ان تک اپنے مسائل لے کر پہنچنے لگے تھے وہ بھی بغیر کسی تفریق کے ۔اسی وجہ سے لو گ انہیں اپنا لیڈر خیر خواہ مانتے ہیں۔آج کے پی کالج میں منوج چودھری نے اپنے والد نارائن سنگھ چودھری ،ضلع کانگریس صدر جناب منوج راجانی ، مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری جناب شوکت حسین ، سابق صدر جناب ایم اسلم شیخ اور متعدد سینئر افراد کے سامنے چارج سنبھالا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تعلیم کے لئے درس گاہ میں کام کرنے والوں کے لئے اس کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے طلباءکی فلاح کیلئے سب کی بے لوث خدمت کروں گا ۔ اس موقع پر ایک باپ کاجو احساس اور اس کے چہرے پر جو خوشی اپنے بیٹے کی اتنی عزت حاصل کرنے کے بعد نظرآ نی چاہئے وہ نارائن سنگھ چودھری کے چہرے سے جھلکتی ہے ۔ پروگرام میں ، کے پی کالج کے پرنسپل نے ا پنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی میٹنگ ہوگی ، میں ایک ایک کرکے ایم ایل اے کے سامنے آنے والی پریشانیوں کو رکھوں گا اور مجھے آپ سے امید ہے کہ آپ کے ذریعہ ان مسائل کو فوراً حل کیا جائے گا تاکہ یہ کالج اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے فائدہ مل سکے ۔ ۔ اس موقع پر کے پی کالج کے تمام اساتذہ ، کانگریس کمیٹی کے بہت سے سینئر افراد اور طلباءموجود رہے ۔