ا ندور:بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ 21 ہزار کے قریب شائقین کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم میں 13 ہزار کے قریب کھیل شائقین موجود رہے ۔ میچ کے دوران اندور کے کرکٹ شائقین صفائی کا پیغام دے رہے ہیں ۔ اسی کے ساتھ ہی ، میونسپل کارپوریشن ٹیم بھی اسٹیڈیم کو صاف کرنے کے لئے مستعد ہے۔میونسپل کا رپوریشن کے تین ملازمین کے ذریعہ 10 دس منٹ کے وقفہ پر اسٹیڈیم کے مختلف حصوں میں پہنچ کر صفائی کی جارہی ہے۔ شائقین صبح سات بجے ٹیسٹ میچ کے لئے ہولکر اسٹیڈیم پہنچنے لگے۔ 7.30 بجے سے داخلہ شروع ہوا۔ دونوں ٹیمیں صبح آٹھ بجے اسٹیڈیم پہنچیں۔ کرکٹ شائقین میں نو جوانوں کی تعداد کافی زیادہ دیکھی جارہی ہے۔ ٹیسٹ میچ کی وجہ سے بہت سارے کرکٹ شائقین آرام سے اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں ، صبح دس بجے تک اسٹیڈیم کے تمام داخلی راستوں پر کرکٹ شائقین کی لائن دکھائی دی۔ ان کے ہاتھوں میں بینرس، پوسٹرز بھی ہیں جن کے ذریعہ صفائی کا پیغام دیا جا رہا ہے ۔ٹیم انڈیا کی ٹی شرٹ اور ہندوستانی پرچم ، ترنگا ٹوپی وغیرہ فروخت کرنے والے بھی کاروبار کرتے نظر آرہے ہیں۔اسٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کو ہیلمٹ ، کیمرے ، ریڈیو ، ٹرانجسٹر ، رین کوٹ ، انجکشن ، پٹاخے ، شیشے کی بوتلیں ، ٹفن ، لیڈی بیگ ، ہینڈ بیگ ، چاقو ، سگریٹ ، ماچس ، پاور بینک ، سیلفی،اسٹک، شراب ، نشہ آور اور آتش گیر اشیاء، سکے ، پانی کی بوتلیں ، سگریٹ ، گٹکے کے پا ¶چ ، کوئی ٹھوس یا دھات والی چیزوں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ صرف موبائل اور پرس لے جانے کی اجازت ہے۔ ایم پی سی اے نے اسٹیڈیم کے اندر پینے کے صاف پانی کے انتظامات کیے ہیں۔
1200 سیکورٹی اہلکار تعینات
میچ کے لئے 1200 پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔کھلاڑیوں کی سیکورٹی کیلئے 200 اہلکار
تعینات کئے گئے ہیں تاکہ انہیں ہوٹل سے اسٹیڈیم تک محفوظ لایاجاسکے ۔ اس کے علاوہ ، سی سی ٹی وی نگرانی ِنظام کے ذریعے پورے اسٹیڈیم کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کی نگرانی ہائی ریزولیوشن کیمرے سے ہورہی ہے ۔
ہوٹل سے 10 منٹ میں اسٹیڈیم پہنچے کھلاڑی
میریٹ اور ریڈیسن ہوٹلز میں کھلاڑیوں کے قیام و طعام کا انتظام کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں جمعرات کی صبح پونے آٹھ بجے ہوٹل سے بسوں کے ذریعہ اسٹیڈم کیلئے روانہ ہوئیں اور محض دس منٹ یعنی سات بجکر 55منٹ پر اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔
انڈیا- بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کرکٹ شائقین صفائی کا دے رہے پیغام