حلف برداری تقریب سے پہلے بالا صاحب ٹھاکرے کی سمادھی کو پھولوں سے سجایا گیا


 


شیواجی پارک میں ادھو ٹھاکرے آج وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے والے ہیں اور اس سے پہلے اس تقریب کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو گئی ہیں۔ شیواجی پارک میں موجود بالا صاحب ٹھاکرے کی سمادھی کو بھی پھولوں سے سجا دیا گیا ہے۔ شیوسینا سربراہ اور 'مہا وکاس اگھاڑی' کے لیڈر ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں کئی مشہور و معروف ہستیوں کے ساتھ ساتھ کسانوں اور خودکشی کرنے والے کسانوں کی بیواؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔















حلف برداری تقریب سے پہلے شیواجی پارک میں مچھروں کو بھگانے کے لیے چھوڑا گیا دھواں







ممبئی میں شیواجی پارک میں بی ایم سی کے ذریعہ مچھر بھگانے کے لیے دھوئیں چھوڑے گئے ہیں۔ مہاراشٹر کی نئی حکومت کی حلف برداری تقریب آج شام ہونے والی ہے جس کی سبھی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ اس حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لیے پی ایم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس صدر سونیا گاندھی، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیر اروند کیجریوال سمیت کئی مشہور و معروف ہستیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔