بھوپال: ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 130 ویں یوم پیدائش کے موقع پر رام مندر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ رام مندر کا جھگڑا ختم ہوچکا ہے۔ کانگریس ہمیشہ کہا کرتی تھی کہ عدالت کا فیصلہ آئے گا ، قبول کریں گے ، لیکن اب وہ بی جے پی اور سنگھ سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ سب نے رام مندر کے فیصلے کو قبول کرلیا ہے ،لیکن سبریمالا مندرپرسپریم کورٹ کے فیصلے کوکیوں نہیں قبول کرتے ہیں۔آخراس سے کیوں ڈرتے ہیں۔
دگ وجئے سنگھ نے بی جے پی پرسادھا نشانہ:کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجئے سنگھ نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبریمالا مندر کیس سے متعلق بی جے پی اور سنگھ عدالت کے فیصلے کو کیوں قبول نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آدھے سے زیادہ کانگریسیوں کومعلوم ہی نہیں ہے کہ آرٹیکل 370کیاہے۔لیکن اب کشمیرآپ کے ہاتھ سے گیا،اگرآپ کوکشمیرکواپنے ہاتھ میں رکھنا ہے تو کشمیریوں کواپنے ساتھ رکھنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی جی آپ کواکثریت حاصل ہے۔آپ ہندواورمسلمانوں کولڑاکراقتدار تک پہنچ گئے ہیں۔آپ روز میڈیامیں پاکستان اوربھارت کی لڑائی کراتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں اثررکھنے والے افراد روز مسجد مندرکاجھگڑاکھڑا کردیتے ہیں۔معلوم ہوکہ دگ وجئے سنگھ نے پنڈت نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا دفاع کرنے کے لئے ، ہمیںپرزور طریقے سے لڑنا ہوگا۔ ملک غریب اور غریب تر ہوتا جارہا ہے اور مزدوروں کو نوکریوں سے برطرف کیا جارہا ہے۔ نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔موجودہ حکومت صرف انہی کاموں میں لگی ہوئی ہے۔ملک کی ترقی نہیں ہورہی ہے۔گزشتہ چھ سالوں میں بی جے پی نے ملک کوسب سے نچلے سطح پرلاکرکھڑا کردیا ہے۔ ملک معیشت سے دوچار ہے۔اس پرکسی کادھیان نہیں ہے۔ملک کیسے آگے بڑھے یہ سب کومل کرسوچناہوگا،اورایک حکمت عملی کے تحت مل کرملک کوآگے بڑھانے کاکام کریں۔توملک کووقار دنیا میں بڑھے گا۔
رام مندرپر سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنے والے سبریمالا پر خاموش کیوں: دگ وجئے سنگھ