ارجانی شاہ دولہ کا عرس مبارک منایا گیا 

اُجین: حضرت عبدالکریم چشتی سمر قندی ؒ عرف ارجانی شاہ دو لہ کا قمری مارگ پر ہر سال کی طرح امسال بھی عرس مبارک منایاگیا ۔ طارق چودھری کی صدارت میں780ویں عرس مبارک پر آستانے پر مہمانوں کو اعزازسے نوازاگیا اور چادر پیش کی گئی ۔
اس موقع پر ملک میں امن وامان قائم رہے اس کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی ۔ اس موقع پر شاکر بھائی کھال والے ، ایڈوکیٹ سید مقصود علی ، حاجی نور فلک بھیوبھائی ،جناب ممتاز چودھری ، جناب گبو بابا ، جناب عاقب قریشی ،جناب اسلم خان وغیرہ موجودرہے۔ شام 6 بجے لنگرِ عام کا اہتمام ہوا ۔