بھوپال:ٹیچروں کے ذریعہپڑھائے گئے اسباق کو طلباءنے کتنا سمجھا ، اس کاتجزیہ کرنے کے لئے اب سرکاری اسکولوں میں ایک کلیکر استعمال ہوگا۔ بچے نے کلاس میں کیا پڑھا اورکیا سمجھا۔ حکومت اس کی تشخیص کے لئے کلیکر کا استعمال کرنے جارہی ہے۔ یہ پروجیکٹ ساتھی پروجیکٹ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے ، جس میں بھوپال کے 6 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ایپ تیار ہے:محکمہ اسکول ایجوکیشن نے منصوبے کے تحت ایک ایپ تیار کی ہے جس کو ٹیچرہی چلائیں گے۔ جبکہ ، اساتذہ کے سوال کا جواب دینے کے لئے ، طلبا کے پاس ایک کلکر آلہ ہوگا ”جیسے کون بنےگا کروڑ پتی“( کے بی سی) کی طرح دیئے گئے آپشن پر طلباءکلک کرکے جواب دیں گے۔ تعلیم وزیر نے اس اسکیم کاافتتاح رائسین ضلع میں یوم اطفال کے موقع پراسکول میں کیاتھا۔فی الحال بھوپال کے 6 اسکولوں میں یہ اسکیم نافذ کی گئی ہے۔
سرکاری اسکولوں میں کلکرڈیوائس کاہوگااستعمال ،طلباءکی ذہن کی ہوگی جانچ