عبد الجبار کی خدمت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا:حاجی عمران

بھوپال: جمعیت علماءمدھیہ پردیش کے پریس سکریٹری حاجی محمد عمران ہارون نے گیس متاثرین کےفکرمندرہنما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراج عقیدت ساتھ پیش کیاہے ، حاجی عمران نے کہا کہ مرحوم عبد الجبار صاحب گیس متاثرین کے حقوق کے لئے پینتیس سال سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے تھے۔
اس شخص کے لئے جس نے لاکھوں لوگوں کے علاج معالجے کے لئے جدوجہد کی ، بھوپال کے اسپتالوں میں علاج کے مناسب ذرائع نہ ہونے سے ان کی موت ہوگئی۔یہ نہایت افسوس کی بات ہے۔ حاجی عمران کاکہنا ہے کہ سرکار کے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ ان سے خیریت دریافت کرتے۔ہم اس غم کے موقع پران کے خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ساتھ ہی جبار صاحب کوان کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اوراللہ سے دعاءکرتے ہیں اللہ ان کی بال بال مغفرت فرمائے۔نیز خاندان کوصبرجمیل عطافرمائے۔