اندور ٹسٹ: بنگلہ دیش کی دوسری اننگ بھی لڑکھڑائی

پہلی اننگ میں 150 رن پر سمٹ جانے والی بنگلہ دیش کی دوسری اننگ بھی لڑکھڑا گئی ہے۔ ا?ج صبح بلے بازی کے لیے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے تو امیش یادو نے جھٹکا دیا اور پھر جلد ہی ایشانت کمار کو بھی ایک وکٹ مل گیا۔ اس کے بعد محمد شامی نے دو وکٹ آوٹ کر کے بنگلہ دیش کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔ اس وقت تیسرے دن کا لنچ ہو چکا ہے اور بنگلہ دیش کا اسکور 60 رن پر 4 وکٹ ہے۔ بنگلہ دیش اب بھی ہندوستان کی پہلی اننگ کے اسکور سے 283 رن پیچھے چل رہی ہے۔ محمد شامی نے اس اننگ میں 5 اوور میں محض 8 رن دے کر 2 وکٹ لے لیے ہیں۔ میدان میں محمود اللہ اور مشفق الرحیم جمے ہوئے ہیں۔