اُجین:ہیلیاج کالج میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 130 ویں یوم پیدائش منائی گئی۔ پروگرام کی صدارت کرنل آر کے سنگھ چوہان نے کی۔
پروگرام میں بطور مقرر ڈاکٹر پرشانت پورانک ، پروگرام کوآرڈینیٹر نیشنل سروس اسکیم ، مہمان خصوصی کے طور کانگریس لیڈر جناب پر دلیپ پرمار نے شرکت کی ۔ پروگرام میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پر شانت نے پنڈت نہرو کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان نے ان کے ماضی میں کئے گئے کاموں کی وجہ سے ترقی کرر ہا ہے۔ پروگرام میں دلیپ پرمار نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک طالب علم کے لئے لازم ہے کہ وہ پانچ خصوصیات کا حامل ہو۔ تعلیم ، اقدار ، نظم و ضبط ، محبت اور یکجہتی۔ یہ خوبی جس میں ہے وہی طالب علم ہے ۔ کالج کے پرنسپل ، ڈاکٹر آر ایس سونی نے استقبالیہ تقریر کی۔ صدارتی خطبہ کرنل آر کے سنگھ چوہان نے دیا۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر کملیش شرما نے کی۔ شکریہ کے کلمات پروفیسر دیویندر نے ادا کیا ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں کا لج کے طلباءو طالبات موجود رہے ۔
ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت نہرو کی یوم پیدائش پر لیکچر ہوا منعقد