چائلڈ ریفارم ہوم کی گرل توڑکر 8 شرپسند بچے ہوئے فرار

اندور: بدھ کے روز اندور کے چائلڈ ریفارم ہوم سے 8 بچوں کے فرار ہونے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ چائلڈ ریفارم ہوم سے فرار ہونے والے تمام بچّہ سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ اطلاع کے بعد ایس ایس پی اور کلکٹر موقع پر پہنچے ۔ اس سے قبل بھی تین ملزمین اس جگہ سے فرار ہوچکے ہیں۔ اسی سنجیدگی کو دیکھ کر کلکٹر نے ایک میٹنگ طلب کی اور سکیورٹی کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی ، تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔اے ایس پی جناب پرشانت چوبے نے بتایا کہ یہ معاملہ ہیرا نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے کے چلڈرن ریفارم ہوم سے متعلق ہے ، جہاں سنگین جرائم کی سزا کاٹ رہے 8 بچے بدھ کو کھڑکی کی گرل توڑ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر بچوں کی تلاش شروع کر دی ۔ اسی دوران ، اطلاع کے فوراً بعد ہی کلکٹر لوکیش کمار جاٹوا ، ایس ایس پی محترمہ روچی وردھن مشرا اور دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ، مفرور ہوئے بچوں میں بھنڈ کے تین ، دھار کے تین ، کھنڈوا سے ایک اور اندور سے ایک بچہ شامل ہے۔