وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا بال دیوس پر اعلان
بھوپال:ریاست کے منتخب اسکولوں میں طلباءکی مختلف دلچسپیوں اور تخلیقی کاموں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بال یووا کلب قائم کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج پنڈت جواہر لال نہرو کی 130ویں جینتی پر یہ اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ پنڈت نہرو بچوں کی مکمل شخصی ترقی کے لئے طرفدار تھے اس لئے انہوں نے تعلیم اور سائنس کے ساتھ دیگر پیش رفتوں میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی پالیسی بنائی تھی۔ کمل ناتھ نے کہا کہ پنڈت نہرو کا خواب تھا کہ ہمارے ملک کا مستقبل ہمارے بچے نہ صرف تعلیم کے شعبے میں ممتاز ہوں بلکہ دیگر فیکلٹیوں میں بھی ماہر ہوں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسی سوچ کے مطابق سرکاری اسکولوں میں بال یووا کلب قائم کئے جائیں گے۔ کلبوں میں کھیل کود، فن ، ادب ، فن تصویر ، تحریر ، ڈیبیڈ، فوجی تعلیم، بال یووا سنسدوغیرہ پیش رفتوں کے ذریعہ بچوں کی ان کی دلچسپی کے مطابق حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس کے لئے مختلف فیکلٹیوں میں تربیت یافتہ اساتذہ کی خدمات لی جائیں گی یہ اساتذہ 14سے18سال تک کی عمر کے بچوں کو ان کی دلچسپی کے مطابق تربیت دیں گے۔اسکولوں میں ریڈ-بلیو ہاﺅس بناکر یکساں فیکلٹیوں میں تربیت یافتہ بچوں کے مقابلے ہوں گے اس سے ممتاز ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئیں گے اور بچے اپنی مہارت سے ملک اور بیرون ممالک میں اپنے فنون میں مقبولیت پائیں گے۔
طلباءکے تخلیقی کاموں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے قائم ہوں گے بال یووا کلب