سبریمالہ مندر میں خواتین کے داخلہ سے متعلق سپریم کورٹ کا انتہائی اہم فیصلہ کل

نئی دہلی:سبریمالہ مندر میں خواتین کے داخلے سے متعلق معاملہ میں داخل نظر ثانی عرضی پر سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گا۔ میڈیا ذرائع سے موصول خبروں کے مطابق 14 نومبر کی صبح 10.30 بجے سبریمالہ مندر جیسے حساس معاملہ پر فیصلہ آئے گا۔ قابل ذکر ہے کہ عدالت عظمیٰ نے پہلے سبھی عمر کی خواتین کو مندر میں داخل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر کافی ہنگامہ برپا ہوا اور نظر ثانی عرضی داخل کی گئی۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ برقرار رکھتا ہے یا پھر اس میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے۔