بھوپال :دنیا کاسب سے بڑا حادثہ(گیس سانحہ) کاگواہ بنابھوپال شہر اور اس کی چھاتی پرپیدہوئے لاکھوں گیس متاثرین کے حقوق کی لڑائی لڑنے والا عبدالجبار خان کابروز جمعرات کی رات انتقال ہوگیا۔
گیس متاثرین کے مناسب اور ضروری علاج کے لئے ساری زندگی جدوجہد کرنے والے جبار کی موت کی وجہ بھی ایک معمولی سی بیماری بنی۔جن لاکھوں متاثرین کو معاوضہ دلانے کے لئے انہوں نے تمام ترعیش وآرام ،انعام اورلالچ کوٹھکرادیاتھا،ان کے آخری سفر میں اس تعداد کا ایک حصہ بھی نظر نہیں آیا جنکے لئے انہوں نے تمام انعامات کو مسترد کیاتھا۔ آنکھوں میں آنسو لئے چند جبارکے چاہنے والوں نے اس موت کو سرکاری بے ایمانی کانتیجہ قرار دیا۔انہوں نے گیس متاثرین کے لئے چلائے گئے مشن کو جاری رکھنے کااعلان بھی کیا۔
1984 میں گیس حادثے کے بعد ، عبدالجبار متاثرین کے حقوق کی آواز بلند کرنے والے پہلے شخص تھے۔ تقریبا 5 لاکھ ، 73 ہزار ، 272 افراد کے لئے معاوضے کا فیصلہ صرف ان کی کوششوں اور سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے نتیجے میں ہوا۔ اس کے باوجود ،کچھ گنتی کے لوگوں کی موجودگی نے ان کے آخری سفر میں یہ واضح کردیا کہ یہ شہر اور یہاں کے باشندے صرف ان زندہ لوگوں کی پیروی کرتے ہیں ، جن پر انہیں فخر ہے اور وہ کسی فائدے کی امید رکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ وعدے کے مطابق نہیں آئے ، وزراءہوئے شامل:
جمعہ کی صبح چاندبڑواقع عبد الجبار کے گھر وزیراعلیٰ کمل ناتھ کا انتظار کیاجارہاتھا، لیکن وہ نہیں پہنچے۔ان کی نماز جنازہ اداکرنے کےلئے کپڑامیل کی جگہ طے کی گئی،جہاں آہستہ آہستہ لوگ آنا شروع ہوگئے۔ ان میں وزیر رابطہ عامہ پی سی شرما ، سابق مرکزی وزیر سریش پچوری ، ایم ایل اے وشواس سرنگ ، سابق ایم ایل اے رمیش چندر شرما شامل تھے۔ نماز جنازہ کے بعد ، قافلہ قبرستان کی طرف بڑھا ، تب اقلیتی بہبود کے وزیر عارف عقیل ، ایم ایل اے عارف مسعود ، کونسلر محمد سعود ، علی عباس آشا ، طفیل صدیقی وغیرہ بھی شامل ہوگئے تھے۔
حکومت کی آنکھ کاکانٹا دورہوگیا:
عبد الجبار ، جو گیس متاثرہ افراد کی جنگ میں کسی قسم کی دباو ¿ ، لالچ اور بے ایمانی میں نہیں آئے۔عبدالجبار ہمیشہ حکومتوں کی نگاہوں میںکانٹوں کی طرح رہے ۔ اسی وجہ سے ان کی بیماری کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہوئے ،انہیں آسانی سے مرنے کے لئے چھوڑڈیاگیا۔یہ الزامات عبدالجبار خان کی گیس متاثرہ تنظیم سے وابستہ خواتین نے عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے ہمیشہ ان کو نظرانداز کیا۔ یہی وجہ ہے کہ جبار کے علاج کے لئے کوئی احتیاطی اور ضروری اقدامات نہیں اٹھائے گئے ، جو قریب تین ماہ سے بیماری کی حالت میں مبتلاتھے۔ اگر کچھ عرصہ پہلے انہیں علاج کے لئے ممبئی یا دہلی لے جایا جاتا توشاید جبار اس طرح نہیں جاتے۔ ان کے ساتھ گیس متاثرین کے لئے کام کرنے والی خواتین نے اعلان کیا ہے کہ صرف جبار ہی گئے ہےں ، ان کا مشن باقی ہے۔اب ان کے مشن کومزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھایاجائے گا۔
گیس متاثرین کے حقوق کی لڑائی لڑنے والے مسیحا عبدالجبار خان کی رحلت