اُجین: فوج بھرتی ریلی کا انعقاد 22 سے 30 نومبر تک اُجین کے مہانندا نگرکے کھیل ایرینا میں کیا جارہا ہے۔ اس بھرتی ریلی میں وہی امیدوار شامل ہونے کے اہل ہوں گے ، جنہوں نے پہلے ایم پی آن لائن سے درخواست کی ہے۔ ریلی میں مختلف اضلاع کے لیے مختلف - مختلف تاریخوں کا تعین کیا گیا ہے۔ 22 نومبر کو اُجین ،کھرگون ، آگر - مالوا کے درخواست گزار ، 23 نومبر کو مندسور ، رتلام اور کھنڈوا کے ، 24 نومبر کو جھابوا ، شاجاپور اوردھار کے ، 25 نومبر کو بڑوانی ، دیواس اور نیمچ کے ، 26 نومبر کو ا ندور ، برہان پور ، علی راج پور اور دھار کے ، 27 نومبر کو اُجین ، شاجاپور اور مندسور کے ، 28 نومبر کو رتلام ، نیمچ ،کھرگون ، ا ندور ، برہان پور اور 29 نومبر کو آگر - مالوا ، علی راج پور ، بڑوانی ، دیواس ، کھنڈوا ، جھابوا کے امیدواروں کوبلایا گیا ہے۔ تمام امیدواروں کو الگ سے مطلع کردیا گیا ہے۔ یہ معلومات اے ڈی ایم شری آر پی تیواری نے فراہم کی ۔
فوج بھرتی ریلی 22 سے 30 نومبر تک ہو گی منعقد