بھوپال:مدھیہ پردیش پولس کے ذریعہ 19ویں کل ہند پولس واٹر اسپورٹس مقابلہ 2019بھوپال واقع بڑے تالاب میں 12سے 16دسمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ اس میں ملک کی تمام ریاستوں کی پولس اور مرکزی پولس تنظیموں کے تقریباً 600 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ مقابلہ میں کیاکنگ، کینائنگ اور روئنگ کھیل مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔مقابلوں کے انتظامات کے لئے ڈائریکٹر جنرل آف پولس وجے کمار سنگھ کی سرپرستی میں 20کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں تمام کمیٹیوں کی ذمہ داریوں کو مقررہ وقت میں پوراکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کل ہند پولس واٹر اسپورٹس مقابلہ 12دسمبر سے