مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے کانگریس نے بنائی کمیٹی

مہاراشٹر: کانگریس کی تشکیل نئی کمیٹی نکالے گی حکومت سازی کے لیے راستہ کانگریس نے این سی پی کے ساتھ کم از کم مشترکہ پروگرام پر بات چیت کے لیے مہاراشٹر کے لیڈروں کی ایک کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی میں اشوک چوان، پرتھوی راج چوان، مانک راو ٹھاکرے، بالا صاحب تھوراٹ اور وجے ودیٹیوار شامل ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کانگریس نے یہ کمیٹی فوری طور پر اس لیے تشکیل دی ہے تاکہ مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے راستہ ہموار ہو سکے۔