اندور:جمعرات کو کرائم برانچ نے شہر میں بھانگ کی تسکری کرنے والے ایک طالب علم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے قریب ڈیڑھ سے چار کلو بھانگ برآمد کی ہے۔ یہ نوجوان خود بھانگ کا عادی ہے اورجیب خرج نکالنے کیلئے اس نے بھانگ فروخت کرنا شروع کردیا۔ پولیس اس سے بھانگ سپلائی کرنے والوں کے بارے میں پوچھ گچھ کررہی ہے۔ کرائم برانچ کے اے ایس پی جناب امرندر سنگھ نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر کارتک ولد دیپک گوئل ،عمر 23سالہ جو تلک نگر تھانہ علاقے کے ا سکیم نمبر 140 میں بھانگ سپلائی کرنے آیا تھا ، کو جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا ۔ وہ بنیادی طور پر ہڈکو کالونی نیمچ کا ر ہنے والاہے۔ اس کی تلاشی کرنے پر اس کے پاس سے 3 کلو 700 گرام بھانگ ملی ہے۔ کارتک نے بتایا کہ وہ بڑوانی پلازہ میں کرائے کے فلیٹ میں رہ کر کالج میں تعلیم حاصل کررہا ہے۔کارتک کے مطابق ، وہ گانجا پینے کا عادی ہے لہٰذا اس کی گانجا فروخت کرنے والوں سے جان پہچان ہو گئی ۔ اسے منشیات کی لت کوپورا کرنے کیلئے جیب خرچ کی رقم کم پڑنے لگی۔ لہٰذا اس نے بھانگ فروخت کرنے کا ارادہ کیا۔ وہ نیمچ سے گانجا لاتا تھا اور یہاں اس کی پڑیا بنا کر سپلائی کیا کرتا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی وہ تسکروں کو بھی تھوک قیمتوں پر سپلائی کیا کرتا تھا۔ پولیس اس کے دوستوں کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔
نشہ کی لت سے کالج کا طالب علم بنا تسکر